: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،8جنوری(ایجنسی) پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق سات جنوری 2016 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 29.24 ہوگئی
جبکہ پچھلے روز چھ جنوری 2016 کو یہ قیمت اس سے زائد یعنی 31.33 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔ سات جنوری 2016 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 1956.65 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روزچھ جنوری 2016 کو اس سے زائد یعنی 2090.22 روپے فی بیرل تھی۔